شمالی یمن میں عرب اتحاد کی کارروائی، حوثیوں کا ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ

140

یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے یمن کے شمالی حصے میں واقع سب سے بڑے شہری صنعا میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صنعا میں عرب اتحادی افواج کی اس کارروائی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتحادی افواج کے حملے میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہوگیا ہے۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی باغی اپنی جنگی صلاحیتوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کر ر ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں