شہبازشریف نے10 سال چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کام روکا، پرویزالٰہی

شہبازشریف نے10 سال چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کام روکا، پرویزالٰہی 54

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی اور ادارے کو درپیش مسائل کے حوالے سے رہنمائی لی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کام شہبازشریف کے دس سال میں رک گیا اور خراب ہو گیا تھا جو سارہ احمد کی سربراہی میں ایک بار پھر شروع ہوا ہے تو بہتری آئی ہے،بیورو میں پڑھنے والے بچوں کو گریجویشن تک تعلیم اور فراغت کے بعد ان کیلئے ملازمت کا بھی بندوبست ہونا چاہئے ،سڑکوں پر چھوٹے بچوں کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھتا تھا تومجھے بڑا دکھ ہوتا تھا،جب میں وزیراعلیٰ بناتو ان بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ادارہ بنایا اور 14 ایسے گینگ پکڑے جو بچوں سے زبردستی بھیک منگواتے تھے، ہر سال میں اس ادارے میں پروگرام منعقد کراتا تھا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے قائم کیے ہوئے اس ادارے کو شہبازشریف نے بری طرح تباہ کر دیا تھا، آج دوبارہ سے میں چوہدری پرویزالٰہی کے ہی ویژنکو لے کر آگے چل رہی ہوں، راولپنڈی، ساہیوال، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سب اداروں میں مثالی کام ہو رہے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں