سوئٹزر لینڈ میں جنگل کے بادشاہ شیر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے کریمائنز چڑیا گھر میں لوگ سفاری جیپ کی سواری کرنے پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سفاری جیپ کی ڈرائیونگ سیٹ پر تو شیر سوار ہے۔
سیاحت کےلیے جانے والے ایک سیاح نے اس دلچسپ منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا اور سیاح یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
یہ تصاویر سوئٹزرلینڈ کے کریمائنز چڑیا گھر کے زمبا نامی سفید شیر کی ہے جو ٹمبا نامی شیرنی کے ساتھ رہتا ہے۔