عائزہ خان کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

139

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

’یاریاں‘ اور ’مہرپوش‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح اُن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ نظریں جھکائے مُسکرارہی ہیں جبکہ ہاتھوں میں لگی مہندی اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

اداکارہ کی اگلی تصویر میں وہ ایک ہاتھ سے دوپٹہ پکڑے کھڑی ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں عائزہ خان کا ’سائڈ پوز‘ بڑھے ہی شاندار انداز میں دِکھایا گیا۔

عائزہ خان کی اس تصویر کو مداحوں نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے کیونکہ اُن کی اس تصویر پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کی تصویروں میں اُن کا میک اپ مریم خواجہ نے کیا ہے جبکہ ڈیزائنر رضوان بیگ اور منزہ رضوان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں