عابد کیخلاف 7 سال پہلے بھی زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا

86

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
عابد کیخلاف 7 سال پہلے بھی زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا
لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے خلاف 7 سال قبل ماں بیٹی سےزیادتی کا مقدمہ تھانہ فورٹ عباس میں درج ہوا تھا۔

ایس پی راؤ نعیم شاہد کاکہنا ہے کہ 7 سال قبل ماں بیٹی سےزیادتی کے مقدمے میں ملزم عابد کا ڈی این اےمیں نے ہی کروایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 7 سال قبل درج مقدمے میں عابد کےحق میں مدعی کا بیان ملزم کی رہائی کاسبب بنا تھا۔

موٹروے زیادتی کیس میں پولیس نے گزشتہ روز ملزم عابد علی کی بیوی کو مانگا منڈی سے حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت علی نے عابد علی کے ساتھ مل کر واردات انجام دینے کا اعتراف کیا ہے ، شفقت جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

شفقت کے بیان کی روشنی میں بالا مستری نامی تیسرے شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وقار الحسن اور اس کے سالے عباس نے پولیس کو خود ہی گرفتاری دی تھی۔

دوسری جانب خاتون سے زیادتی کا مقدمہ گجرپورہ تھانے میں خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، جس میں زیادتی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں