عمران خان بادشاہ ہیں: مصطفیٰ کمال

107

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو بادشاہ قرار دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان صاحب جمہوری ملک کے حکمران کم اور بادشاہ زیادہ لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گزشتہ 12 سال میں سندھ میں کراچی سے کشمور تک کوئی کام نہیں کیا۔

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہے تو تمام چھوٹی بڑی جماعتیں استعفیٰ دیں، ایک گھنٹے میں حکومت ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب عدالت نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں