ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا تعلق ملکی معیشت سے ہے، وزیراعظم کی ناکام معاشی پالیسیوں نے اسے تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف صنعتوں سے مزدور اور ملازمین کو فارغ کیا گیا، لوگ ناکام کارکردگی کو چھپانے کے لیے الگ صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کو اہل کراچی کے حوالے کرنا ہوگا، اس شہر کو نوجوانوں کے حوالے کیا جائے، اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1100 ارب کے پیکیج کا کریڈٹ کراچی کو جاتا ہے، جب بھی یہ شہر ڈوبا تو اہل اقتدار کی توجہ کا مرکز بنا۔