فرانس میں پیلی جیکٹ والے ایک بار پھر سڑکوں پر

فرانس میں پیلی جیکٹ والے ایک بار پھر سڑکوں پر 105

فرانس میں لاک ڈاؤن کے بعد پیلی جیکٹ والے ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی اور 128 مظاہرین گرفتار کر لیے۔

پیلی جیکٹ تحریک منتظمین کی کال پر پیرس میں توقع سے بہت کم ایک ہزار کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکلے، مظاہرین نے سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔

مظاہرین کی کارروائیوں اور طے شدہ راستے سے ہٹنے پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی، اس سے پہلے پولیس نے احتجاج میں آنے والے 100سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں