فرنچ فٹبال لیگ: پیرس سینٹ جرمین نے اینگرز کو شکست دے دی

فرنچ فٹبال لیگ: پیرس سینٹ جرمین نے اینگرز کو شکست دے دی 131

فرنچ فٹبال لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے اینگرز کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی، نیمار نے دو گول کرکے سیزن میں کھاتہ کھول لیا۔

فرنچ فٹبال لیگ میں پی ایس جی نے اینگرز پر چھ گول داغ دیے، ابتدا ہی سے نیمار کی ٹیم چھائی رہی، فلورینزی نے ساتویں منٹ میں پہلا گول کیا۔

دو میچوں کی پابندی گزارنے کے بعد نیمار نے بھی سیزن میں گول کا کھاتا کھول لیا، انہوں نے 36ویں منٹ میں سیزن کا پہلا گول کیا، نیمار نے گیارہ منٹ بعد ایک اور گول کرکے ٹیم کو تین صفرکی برتری دلادی۔

اینگرز کی جانب سے ٹراوورے نے 52 ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم تو کیا لیکن پی ایس جی کے ڈریکسلر نے پانچ منٹ بعد ہی گول کرکے اسکور چار ایک کردیا۔

نیمار کے پاس پر گوئے نے گول کرکے اسکور پانچ ایک کردیا، 84ویں منٹ میں کیلان ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو چھ۔ایک کامیابی دلادی، اور پیرس سینٹ جرمین پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں