فہد مصطفیٰ نے گلاب جامن بنا لیے

فہد مصطفیٰ نے گلاب جامن بنا لیے 126

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے گھر میں خود گلاب جامن بنا کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے گلاب جامن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ گلاب جامن باہر کے نہیں بلکہ گھر کے بنے ہوئے ہیں جنہیں کسی اور نے نہیں بلکہ میں نے خود بنایا ہے۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’گلاب جامن نا صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ کھانے میں بھی لذیذ اور ذائقے دار تھے۔‘

اداکار کی پوسٹ پر قریبی دوست اور گلوکار عاصم اظہر نے اکیلے کھانے پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ دوسری گلی تک بھجوا دیتے تو کیا چلا جاتا؟‘

جس کے جواب میں فہد مصطفی نے عاصم کو اگلے میچ میں گلاب جامن کھلانے کا وعدہ کیا۔

اداکارہ شائستہ اور شگفتہ اعجاز نے بھی گلاب جامن کی تعریف کی اور لکھا کہ میں ذائقے کے حوالے سے تو کچھ نہیں کہہ سکتی البتٰہ دِکھنے میں تو بہترین لگ رہے ہیں۔

فہد مصطفی نئی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ’آزادی سب کا حق ہے‘ کے کیپشن سے نئے پوسٹر شیئر کئے تھے۔

دونوں پوسٹرز میں فلم کے مرکزی کرداروں یعنی فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کو پُشت کئے کھڑے دیکھا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے دوسرے پوسٹر میں فلم میں پولیس افسر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فہد مصطفی دکھائی دئیے۔

فہد مصطفی ایک پولیس افسر کے روپ میں ہیں جن کے ہاتھوں میں پستول اور نوٹوں کی گڈی موجود ہے جبکہ وہ کھڑے بھی کرنسی نوٹوں کے ایک بلند بالا ڈھیر کے سامنے ہیں جس پر قائد اعظم کی شبیہہ واضح نمایاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں