فیروز خان کا والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام

فیروز خان کا والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام 87

اداکار فیروز خان نے اپنی والدہ صوفیہ ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا تمام تر کریڈٹ انہیں دے دیا۔

اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں کے پاس آکر انہیں جو سکون اور اطمینان ملتا ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا۔

اداکار نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی والدہ کے لیے فخر کا باعث بنیں اور انہیں کبھی مایوس نہ کریں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان آخری بار زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دئیے۔

جیو کے مشہور ڈرامے ’خانی‘ میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے 07 مارچ کو یہ کہتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ ’میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں، آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں۔‘

خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

فیروز خان نے ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ٹچ بٹن‘ جیسی فلموں میں کام بھی کیا ہے، ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال عید پر ریلیز ہونی تھی تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں