فیصل واوڈا کے خلاف ایک اور کیس سماعت کے لیے منظور

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر دائر آئینی درخواست سماعت کے لیئے منظور کرلی گئی۔

درخواست گزار قادر خان مندو خیل ایڈووکیٹ نےدرخواست میں حکومت پاکستان، فیصل واوڈا اور ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 43 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی سڑکیں پہلی ہی بارش میں پانی کی نذر ہو گئیں۔

حلقہ میں فیصل واوڈا اور ملک شہزاد اعوان نے 43 کروڑ روپے ناقص مٹیریل کی نذر کردیے اتحاد ٹاؤن کی چوڑی سڑکوں پر تجاوزات قائم کرکے سڑکیں تنگ کردی گئی ہیں ۔

لہذا سڑکوں سے قبضہ ہٹانے اور 100 فٹ چوڑی سڑک بنانے کا حکم دیا جائے، ناقص میٹریل استعمال کرنے پر فریقین سے جواب طلب کیا جائے اور متعلقہ ایکس ای این اور پی ڈبلیو ڈی انجینئر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست 17 نومبر کو سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں