لائٹ ہاؤس، کراچی: عمارت میں لگی آگ بجھا دی گئی

85

کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع 5 منزلہ عمارت میں لگی آگ فائر بریگیڈ کے 4 فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل کی مدد سے بجھا دی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ 5 منزلہ عمارت کے پانچویں فلور پر بنے ہوئے کپڑے اور جوتے کے گوداموں میں لگی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے 4 ٹینڈر اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئی۔

آگ کے باعث چوتھے فلور کا بھی کچھ حصہ متاثر ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ لگنے کے باعث بھاری مالیت کا کپڑا اور جوتے جل گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں