لاکھوں امریکیوں کو گھروں پر رہنے کیلئے پراسرار کالز موصول، تحقیقات شروع

119

امریکا میں صدارتی انتخاب والے روز لاکھوں امریکیوں کو گھروں پر رہنے کے حوالے سے پُراسرار کالز موصول ہوئی ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ان پُراسرار کالز کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مبینہ پُراسرار کالز خود کار کال سسٹم روبو کالز کے ذریعے لوگوں کو کی گئیں۔ جن میں لوگوں کو محفوظ رہنے اور گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی۔

روبو کالز کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے مطابق ایسی روبو کالز شہریوں کو ایک سال سے مل رہی ہیں، لیکن منگل کو ان کالز کی بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ روبو کال کی خبروں سے باخبر ہیں تاہم ادارے کی جانب سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں