لاہور: چینی قونصل جنرل کا حمزہ شہباز کو خط

62

لاہور میں چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے نام خط لکھا ہے، خط میں حمزہ شہباز کے کورونا سے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی قونصل جنرل لاہور نے حمزہ شہباز کے نام خط میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ چین پاکستان کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ اس تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں، بشمول پنجاب اسمبلی کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنا چاہتا ہے اور چینی قونصلیٹ اس سلسلے میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں