یور پور کے اسٹرائیکر ساڈیو مانے کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، 28 سالہ فٹبالر سیلف آئسولیشن میں چلے گئے، کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انگلش کلب لیور پول کی نمائندگی کرنے والے سینگال کے اسٹرئیکر ساڈیو مانے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے معمولی علامات کے بعد کویڈ 19 ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔
28 سالہ فٹبالر ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیلف آئسولیشن میں چلے گئے، ساڈیومانے سے قبل تھیاگو الکانترا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
ساڈیو مانے آسٹن ولا کے خلاف اتوار کو ہونے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ رواں سیزن میں ساڈیو مانے 3گول اسکور کر چکے ہیں۔