مائیکروسافٹ نےملازمین کو مستقل گھر سے کام کرنےکی اجازت دیدی

مائیکروسافٹ نےملازمین کو مستقل گھر سے کام کرنےکی اجازت دیدی 95

مقبول سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اب اس کی اجازت ہوگی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے ملازمین تا حال گھروں سے ہی کام کر رہے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے امریکا میں مائیکرو سافٹ کے آفس جنوری 2021 سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں آفس کھلنے کے باوجود بھی اگر ملازمین مستقل طور پر اپنے گھروں سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں