معروف اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں، جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
رئیس اسٹار ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے۔
ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کی اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرلی ہے۔
خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔