مایا علی کا اپنے مرحوم والد کیلئےجذباتی پیغام

112

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اُن کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مایا علی نے اپنے والد کی یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابا آج سے 4 سال قبل آپ ہمیں اس دُنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔‘

مایا علی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’بابا میں ہر لمحہ آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، آپ ہمیشہ میری دُعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گُزاریں کیونکہ جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔‘

آخر میں اُنہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ اُن کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

مایا علی کی جذباتی پوسٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداح اُنہیں ہمت دینے کے لیے کمنٹ سیکشن میں مختلف پیغامات جاری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں