بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی 12‘ کے لیے نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر امیتا بچن نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو اُن کے ٹی وی پروگرام ’کون بنے کروڑ پتی‘ کے سیٹ کی ہے، تھری پیس سوٹ پہن کر کُرسی پر بیٹھے اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے امیتابھ بچن نے اپنی اِس تصویر کے ساتھ ایک شاندار نظم بھی لکھی۔
بھارتی اداکار نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 12 کے لیے نظم کچھ اِس طرح لکھی:
جی ہاں حضور میں کام کرتا ہوں
میں طرح طرح کے کام کرتا ہوں
میں قسم قسم کے کام کرتا ہوں
کچھ کام کیے تھے میں نے تفریح میں
کچھ کام کیے میں نے زبردستی میں
یہ KBC کی لت لگ گئی ہے
لوگوں کو مطمئن رکھوں بس یہی مقصد ہے میرا
شروعات ہوئی ہے ابھی تو دن کچھ باقی ہیں
ہمیں پیار اور احترام ملے تو ہم مشکور ہیں
ہم اپنا کام کریں، تُم اپنا کام کرو
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن رواں سال جولائی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں 11 جولائی کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی دن ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ کی پوتی ارادھیا بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔