معروف کارساز کمپنی کا سیلف ڈرائیو گاڑی متعارف کرنے کا اعلان

137

معروف آٹوموبائل کمپنی نے آئندہ کے اوائل میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

ابھی تک آپ نے صرف سائنس فکشن فلموں ہی ایسے مناظر دیکھیں ہوں گے جس میں کار ٹیکنالوجی کی مدد سے بغیر ڈرائیور کے چلتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہے لیکن اب ایسے مناظر حقیقت میں نظر آنے والے ہیں کیوں کہ جاپان کی ایک معروف آٹوموبائل کمپنی نے بغیر ڈرائیور چلنے والی کار متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا لیا ہے۔

جاپان کی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ آٹو موبائل کمپنی نے لیول 3 کی خودکار گاڑی کی تجارتی سطح پر تیاری کرنے والا دنیا کا پہلا موٹر ساز بن جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ خودکار ڈرائیونگ نظام کےلیے حکومت کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد پہلے سے موجود معروف ماڈل کو خودکار نظام سے لیس کرکے فروخت کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں