مقبوضہ کشمیر: BSF اہلکار نے خودکشی کر لی

163

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ وادی کے ضلع جموں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق جموں کے علاقے گجنسو میں واقع ایک کیمپ میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا لی۔

کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2007ء سے اب تک بھارتی فورسز کے 472 اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں