ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا، این ایل سی سی

ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا، این ایل سی سی 92

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)کوآرڈینیٹر این ایل سی سی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ہے کہ ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، یہ لوکسٹ واریرز کی انتھک محنت سے ممکن ہوا ،صوبوں کے بھی شکر گزار ہیں۔اسلام آباد میں نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کے حوالے سے مئی میں صورتحال تشویشناک تھی تاہم ٹڈی دل اگست میں کم ہونا شروع ہوا اور اب ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے، یہ لوکسٹ واریرز کی انتھک محنت سے ممکن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سید فخر امام کے عزم کی وجہ سے وفاق اور صوبے منظم کوشش کرتے رہے جب کہ ہم صوبوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہر سطح پر انسداد ٹڈی دل پر کام کیا ۔ انہوں نےکہا کہ این ڈی ایم اے نے بھی این ایل سی سی کی بہت مدد کی، وزارت خارجہ نے سفارتی تعاون میں بہترین حکمت عملی اپنائی جب کہ ایف اے او کی مشاورت نے انسداد ٹڈی دل میں ہمار بہت ساتھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کہ ہم نے کورونا

اور ٹڈی دل کے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کامیاب حکمت عملی اپنائی، ٹڈی دل کے چیلنج پر قابو پانا باعث مسرت ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھرپور حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے خدشات موجود ہیں تاہم کورونا صورتحال میں کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں