مٹھی میں 22 سالہ گیتا کو سسر اور دیور نے قتل کیا

مٹھی میں 22 سالہ گیتا کو سسر اور دیور نے قتل کیا 44

مٹھی میں 22 سال کی گیتا سوٹھر نےخودکشی کی یا اسکا قتل کیا گیا؟ اس حوالے سے پیشرفت سامنے آگئی۔

گیتا سوٹھر کے سسر اور دیور نے جرگہ میں مبینہ قتل کا اعتراف کر لیا، تصفیہ کے لئے جرگہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق گیتا نے خودکشی کی ہے۔

مدعی نے ملزمان پر بہن کو تشدد کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

جرگے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سسر اور دیور کو ایک ماہ میں 15لاکھ روپےادا کرنا ہوں گے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی ادائیگی کے بعد گیتا کے گھر والے مقدمات سے دستبردار ہوں گے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو گیتا سوٹھر کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں