مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو مسجد الحرام کے بیرونی گیٹ سے ٹکرادیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔
سعودی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار مسجد کے بیرونی صحن میں پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑ کرداخل ہوتی ہے اور بڑے بیرونی گیٹ سے جا ٹکراتی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی نے سعودی اخبار عکاز کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ، جبکہ سوشل میڈیا پر جاری دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد گاڑی کو مسجد کمپلیکس سے دور دھکیل رہے ہیں۔
ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پرتیزرفتارمیں گاڑی چلارہا تھا جورکاوٹوں کو عبورکرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔









