میری سیاہ رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی، آمنہ الیاس

136

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی سیاہ رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ماڈل اپنی گہری رنگت کے باوجود بھی دلکش اور پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے اپنی گہری رنگت سے متعلق لکھا کہ ’میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گِرا سکے گی۔‘

آمنہ الیاس نے لکھا کہ ’میری جِلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی۔‘

ماڈل کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ناصرف اُن کے مداح اُن کی ہمت بڑھا رہے ہیں بلکہ ساتھی اداکارائیں بھی کمنٹس میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے آمنہ الیاس کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود کی شادی کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس نے انکشاف کیا تھا کہ داور محمود کی متعدد گرل فرینڈز ہیں جس وجہ سے ان کے لیے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو میں آمنہ الیاس نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں