میڈونا کی زندگی پر فلم کا اعلان، مصنفہ و ہدایت کار خود میڈونا ہی ہوں گی

177

امریکی پاپ گلوکارہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھیں گی اور اس کی ہدایت کار بھی وہ کود ہی ہوں گی۔

اس کا اعلان یونیورسل پکچرز کی جانب سے کیا گیا ہے جو ایک بلاعنوان فلم کی تیاری میں ہیں اور یہ فلم میڈونا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

اس حوالے سے میڈونا نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم کو خود ہی لکھیں گی اور اس کی ہدایت بھی دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں بطور ایک گلوکارہ، موسیقار اور ڈانسر اس دنیا میں آگے بڑھنے کی اپنی کوششوں کے ناقابلِ یقین سفر کو خود لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

اپنے بیان میں میڈونا نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کے توسط سے بھی ان کی توجہ کا مرکز موسیقی ہی ہوگی، کیونکہ موسیقی مجھے آگے بڑھاتی رہی اور فن نے مجھے زندہ رکھا۔

انھوں نے کہا کہ بہت ساری ان سنی اور متاثرکن کہانیاں موجود ہیں لیکن مجھ سے بہتر انداز میں انھیں کون بیان کرسکتا ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ میری زندگی کے نشیب و فراز میری اپنی آواز اور اپنے نظریے سے شیئر ہوں۔

یونیورسل پکچرز کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میڈونا معاون مصنفہ ہوں گی جبکہ ان کے ساتھ دوسری مصنفہ ڈیابو کوڈی ہوں گی۔

میڈونا کی زندگی پر بننے والی اس فلم کو ایمی پاسکل پروڈیوس کریں گے جنھوں نے 1992 میں میڈونا کی ’فلم اے لیگ آف دیئر آن‘ بھی پروڈیوس کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں