میڈیکل کالجز میں داخلوں کا تنازع، وکلاء کے دلائل جاری

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ کے مابین میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ تنازع کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 ؍نومبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں وفاق اور سندھ کے مابین میڈیکل کالجز داخلے کے تنازع پر دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ طلبا دو سال پہلے ٹیسٹ کی تیاری شروع کرتے ہیں اچانک نیا سسٹم اور سلیبس آنے سے طلبا شدید پریشان ہیں نجی کالجز سے ایک سال پہلے داخلے کا کرائٹیریا مانگا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں