نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

77

نااہلی کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے نااہلی کیس کی سماعت کی، فیصل واؤڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ رسپانڈنٹ کا سماعت پر ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا نے ریٹرننگ افسر کو امریکی پاسپورٹ نہیں دکھایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کے خلاف نااہلی کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں