نارتھ کراچی میں شہری نے حاضر دماغی سے خود کو لٹنے سے بچالیا

60

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر11 بی میں کار سوار شہری کی حاضر دماغی کام آگئی، شہری نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر خود کو لٹنے سے بچالیا۔

2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تھی، کار سوار نے پھر گاڑی آگے چلادی اور ملزمان کی موٹرسائیکل کو روندتا ہوا نکل گیا۔

واقعہ 7 اکتوبر کی دوپہر پیش آیا، جب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کی کارسوار کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم کار سوار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار چلادی، کار سوار نے پہلے ریورس کی تو موٹرسائیکل ملزمان کار سوار کے پیچھے گئے، کار سوار نے پھر گاڑی آگے کو چلادی اور ملزمان کی موٹرسائیکل کو روندتا ہوا نکل گیا۔

ملزمان کی ناکام لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی، سی سی ٹی وی میں ملزمان کو کار سوار کو اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر11بی سمیت اطراف میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنے والے ملزمان ہی لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ پولیس تاحال ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں