نایاب بیضوی سفید ہیرا نیلامی کیلئے تیار، دو سے چار ارب ملنے کی توقع

194

دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں سے ایک، آنکھوں کو خیرہ کرتا، جگ مگ کرتا سفید بیضوی ہیرا نیلامی کے لیے تیار ہے۔ اس ہیرے کی قیمت دو ارب سے چار ارب تک ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

102 اعشاریہ 39 قیراط کا یہ سفید ہیرا نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے ہیروں میں وزن کے اعتبار سے دوسرے نمبر ہے۔

اس سے قبل 2013 میں نیلامی کے لیے سب سے بڑا ہیرا پیش کیا گیا تھا، اس کا وزن 118 اعشاریہ 28 قیراط تھا، جو تقریباً پانچ ارب روپے میں نیلام ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں