نجی کمپنی نے محکمہ ریلوے کی منظور ی کے بغیر کرایہ 60 فیصدتک بڑھا دیا

نجی کمپنی نے محکمہ ریلوے کی منظور ی کے بغیر کرایہ 60 فیصدتک بڑھا دیا 81

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) آوٹ سورس کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ریلوے حکام کو آگاہ کیے بغیرایس جمیل اینڈ کمپنی نے ازخود بڑھادیے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی،ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجودپرائیوٹ کمپنی نے غریب مسافروں پر مہنگائی کابم گرادیا، زائد کرایہ دینے والےمسافروں اور دستاویزات کےمطابق نجی کمپنی نے کرایہ 10 سے 60 فیصد تک بڑھا دیا ہے، معاہدے کے تحت کمپنی ریلوے کی منظوری کے بعد 10 فیصد کرائے بڑھانے کااختیار رکھتی ہے،نجی کمپنی صرف کمرشل کوڈیل کرسکتی ہے جبکہ آپریشنل پاکستان ریلوے ہی دیکھے گا، ترجمان ریلوے نے کہاکہ تحقیقات شروع کر دیں، خلاف ورزی پرکارروائی کریں گے، راولپنڈی سے ملتان چلنے والی مہرایکسپریس کےکرائے میں 20فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا،مہر ایکسپریس کاکرایہ 250سے بڑھاکر300روپے، بچوں کاکرایہ 125سے200 روپےکردیا، اٹک ایکسپریس کے کرائے میں 10 سے 50فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جنڈ ،لاثانی اور فیض احمدفیض ایکسپریس کاکرایہ بھی بڑھادیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں