نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

152

اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو یہ اطلاع دی اور اسے رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’خوشی قسمتی سے میں اتنا معروف ہوگیا ہوں کہ کسی احمق نے میرا انسٹا گرام اکاونٹ ہیک کرلیا ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’اس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیغام بھیجتے یا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔‘

اداکار نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ مہربانی اس معاملے کی شکایت انسٹاگرام سے کریں تاکہ میرا اکاؤنٹ بحال ہوسکے۔

نعمان اعجاز نے ساتھ ہی مداحوں کو خوشخبری بھی سنائی کہ وہ جلد ہی نئے انسٹا اکاونٹ کے ساتھ واپس آئیں گے۔

نعمان اعجاز نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں موجود ہیں اور عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں