نواز شریف کی تقریر کے بعد حکومت حواس باختہ ہوچکی، ن لیگ

نواز شریف کی تقریر کے بعد حکومت حواس باختہ ہوچکی، ن لیگ 59

پوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک تقریر کے بعد حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔

وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کی ایک تقریر، صرف ایک تقریر سے وزراء اور مشیر رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کی سلیکٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آسکتی ہے، حکومت اس تقریر کے بعد حواس باختہ ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہوگئی ہے، فیصلہ کن مرحلہ ہے پاکستان پر عوام کا راج ہوگا، کسی سلیکٹڈ ٹولے کا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے 4 وزراء کی 2 گھنٹے کی پریس کانفرنس میں عوام کو ایک بات بھی سمجھ میں نہیں آئی۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے نزدیک آل پارٹیز کانفرنس غیر اہم؟ دوسری طرف 40 سے زائد وزراء 3 دن سے ردعمل دیتے ہلکان ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں