نوری آباد وین حادثہ: جاں بحق افراد کے ورثا کا ڈی این اے

64

کراچی، حیدرآباد موٹروے پر نوری آباد کے قریب وین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگیا۔

نوری آباد وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا حیدرآباد سے کراچی پہنچے تھے۔

کراچی میں 15 میں سے 8 جاں بحق مسافروں کے ورثا کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا۔

ورثا کے مطابق وین حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ عباسی شہید اسپتال میں لیا گیا۔

ورثا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ڈی این اے رپورٹ ایک ہفتے میں دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق وین حادثے میں جھلس کے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ناقابل شناخت ہیں، جو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں اور ڈی این اے کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔

حادثے میں ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی جبکہ ڈرائیور بھی محفوظ رہا، زخمی ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نوری آباد کے قریب آگے والی گاڑی کا بونٹ اُڑ کر وین کی ونڈ اسکرین پر آگرا، جس کے بعد وین بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، بدقسمت خاندان حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے کراچی اپنے عزیز و اقارب سے ملنے آ رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں