نگورنو کاراباخ میں 28 برس بعد ادا کی گئی نمازِ جمعہ کے مناظر

125

نگورنو کاراباخ میں 28 سال بعد اللّٰہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہو گئیں، 28 برس بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک مسجد کے اندر چند نوجوان فوجی وردی میں ملبوس ہیں اور مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کررہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ نگورنو کاراباخ کی مسجد میں28سال بعد جمعة المبارک کی نماز ادا کی گئی ہے جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو بے انتہا خوشی ہے۔

واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کا مشترکہ مرکز بنانے کے معاہدے پر روس و ترکی کے دستخط کے بعد متنازع ریجن میں آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان گزشتہ دنوں جنگ بندی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس نے نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کی کوششوں کو مربوط کرنے کیلئے ایک مشترکہ مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن سنہ 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس تھا۔

عالمی سطح پر ’نگورنو کاراباخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا تھا جبکہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں