نہار منہ دار چینی کھانے کے حیرت انگیز فوائد

132

دار چینی درخت کی چھال ہے جسے مختلف کھانوں میں مسالے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، دار چینی سب سے زیادہ پاکستان، سری لنکا، بھارت، چین اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔

دار چینی کا استعمال کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے تو ہوتا ہی ہے لیکن اگر آپ اسے ایک مخصوص طریقے سے صبح سویرے استعمال کر لیں تو یہ صحت کے پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہے۔

دار چینی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔

صبح سویرے پسی ہوئی دار چینی کا بس ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر شوگر اور دل کی بیماریوں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔

آپ دار چینی کا ایک چمچ چائے یا کافی میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں، اگر چاہیں تو اسے دودھ یا اپنی پسند کے کسی بھی اور مشروب میں ڈال سکتے ہیں۔

آپ دیکھیں گے کہ اس سے ناصرف آپ کی چائے، کافی یا مشروب کا ذائقہ بہت اعلیٰ ہوجائے گا بلکہ صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد بھی ملیں گے۔

دن کا آغاز دارچینی کے اس قدرتی نسخے سے کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ہے۔

یہ ہاضمے کے لیے بھی ایک بہترین نسخہ ہے، خصوصاً آنتوں کی صفائی اور انہضام کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دارچینی کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے جبکہ کھانوں کو لذیذ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں، جس کھانے میں دارچینی استعمال کی جائے وہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ خوشبودار بھی ہوجاتا ہے۔

دارچینی کا کھانوں میں استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں