نیب میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کا نیا نظام متعارف

137

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)نیب میں کمبائنڈانویسٹی گیشن ٹیم کا نیا نظام متعارف کردایا گیا ہے،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

نیب انوسٹی گیشن افسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے ، نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ علاقائی بیوروز میں ٹریننگ سیلز قائم کئے گئے ہیں ،نیب کوملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے اعلیٰ تربیت یافتہ اور پرعزم افرادی قوت کی ضرورت ہے، نیب ہیومن ریسورس مینجمنٹ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

نیب افسران وعہدیدارو ں کی استعداد کار میں ضافہ کیلئے سالانہ ٹریننگ پلان2020ءکی منظوری دی گئی ہے ، علاقائی سطح پر ٹریننگ سیلز قائم کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں