نیشنل شوٹنگ: اولمپئن شوٹر خرم انعام میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

178

اولمپئن شوٹر خرم انعام کی 3 سال بعد شوٹنگ رینج پر انٹری چیمپئن شپ کے اسکیٹ اولمپک ایونٹ میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

جہلم میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں اولمپئن شوٹر خرم انعام کی تین سال بعد شوٹنگ رینج پر انٹری، اسکیٹ اولمپک ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

میر عثمان چند اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے پہلے نمبر پر رہے، نیوی کے آصف کی دوسری پوزیشن رہی۔

ٹیم ایونٹ میں پہلے نمبر پر نیوی، دوسرے پر آرمی اور تیسرے پر سندھ کی ٹیم ہے۔

چیمپئن شپ کے سینٹر فائرپسٹل ایونٹ میں نیوی پہلے آرمی دوسرے اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں