نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ اَن فٹ کرکٹرز سے پریشان

165

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کی جانب سے کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ٹیم ساؤتھی کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں جبکہ نیل ویگنر انجری کا شکار ہیں اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے پاؤں اور ہنری نکلز کی پنڈلی میں تکلیف ہے۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہنری کے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہے اور اعجاز پٹیل پنڈلی کی تکلیف کاشکار ہیں ۔

گیری اسٹیڈ کا کرکٹرز کی انجریز سے متعلق کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی پریشان کن صورتحال ہے لیکن انجریز کھیل کا حصہ ہیں۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

وا ضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف سیریز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں