وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کی شکایت لے کر کنگنا گورنر کے پاس پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کی شکایت لے کر کنگنا گورنر کے پاس پہنچ گئیں 145

وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اودے ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارہ کنگنا رناؤت گورنر کے پاس ملاقت کے لیے پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا پولیس کے حصار میں گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ راج بھون پہنچی۔

تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد کنگنا رناؤت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرے ساتھ بدسلوکی ہوئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گورنر مہاراشٹرا نے اپنی بیٹی کی طرح میری بات سنی اور مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا تاکہ میری جیسی نوجوان لڑکیوں کا اس نظام پر بھروسہ دوبارہ بندھ جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراسٹر کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اسٹار اداکارہ کنگنا رناؤت کے آفس کو تجاوزات قرار دے اسے توڑ پھوڑ دیا تھا۔

اس سے متعلق بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناؤت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدے ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔

انھوں نے کرن جوہر اور اُدے ٹھاکرے کو بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں