دو روز قبل آسٹریا کےدارالحکومت ویانا میں ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ میں بھی دو گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئس پولیس نے ویانا فائرنگ کے مرکزی ملزم سے تعلق کے شبہ میں سوئٹزر لینڈ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں افراد سوئس شہری ہیں اور ویانا فائرنگ کے مرکزی ملزم کے دوست ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں 18 مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 14 افراد گرفتارکیے جاچکے ہیں جبکہ ویانا فائرنگ کے دوسرے حملہ آور کی موجودگی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔
واضح رہے کہ دو روزقبل ویانا میں 6 مختلف مقامات پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 4 شہری ہلاک اور 23 زخمی ہوئےتھے۔