ٹرمپ کی شکست پر عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ تبصرہ

120

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

حال ہی میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈ ن امریکا کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان اتنخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج کے بعد جہاں دیگر لوگ ٹرمپ کی شکست پر مختلف طریقوں سے مذاق بنا رہے ہیں تو وہیں پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

اس ضمن میں عتیقہ اوڈھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ماہرہ بڑے ہی پُرجوش انداز میں مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے اداکارہ ماہرہ خان کے مقبول ترین کردار ’خرد‘ کا نام لیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کچھ اس طرح کیا:

خرد: ممی ٹرمپ چلا گیا، جو بائیڈن جیت گیا، چلیں جشن مناتے ہیں کیونکہ اب امریکا اپنے تاریک دنوں سے باہر نکل آئے گا۔

فریدہ: ہاں بیٹا، واقعی یہ ایک زبردست دن ہے! کیوں نہ تم امریکا چلی جاؤ اور میرے بیٹے کو تنہا چھوڑ دو۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ USelection2020 اور JoeBidenWins بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ماہرہ نے ’خرد‘ اور عتیقہ اوڈھو نے ’فریدہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات میں 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں