ٹور ڈی فرانس کا 11واں مرحلہ آسٹریلوی سائیکلسٹ کے نام

149

ٹور ڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان نے جیت لیا، یلوجرسی بدستور سلووینیا کے پرائموز روگلک کے قبضے میں ہے۔

ٹور ڈی فرانس کے گیارہوں مرحلے میں رائیڈرز کو شیتالین پلین سے پوئیٹر تک کا 167.5 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

تمام رائیڈرز ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے کوشاں تھے، لیکن یہ مرحلہ آسٹریلیا کے کیلب ایوان کے نام رہا جنہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اور صفر ایک سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئرلینڈ کے سیم بینیٹ دوسرے جبکہ بیلجیئم کے وین ارٹ تیسرے نمبر پر رہے۔

یلوجرسی بدستور سلوینیا کے پرائموز روگلک کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں