پاکستانی بیٹسمین ناتجربہ کار، زمبابوے کے بلے باز منجھے ہوئے ہیں، عاقب جاوید

155

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستانی بیٹسمینوں کو ناتجربہ کار جبکہ زمبابوے کے بلے بازوں کو تجربہ کار قرار دے دیا۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے بیٹسمین ناتجربہ کار ہیں، جبکہ زمبابوے کے بیٹسمین منجھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بہت زیادہ عہدے رکھنے کے خلاف تھا اور اب وہ دباؤ میں ایک عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق باتے کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز ہونا اچھی بات ہے۔

اپنی ٹیم لاہور قلندرز سے متعلق انھوں نے کہا کہ 7 نومبر سے سب اکٹھے ہو رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کے کرس لین اگر لاہور قلندرز کے لیے دستیاب نہیں ہیں تو تمیم اقبال بھی میچ ونر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد عاقب جاوید نے اسے ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں