کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور چین ایک مشن کے تحت ʼبھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات کو ʼپیدا کرنےپر کام کر رہے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے مذکورہ بیان مقبوضہ کشمیر، لداخ، اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور بھارتی پنجاب سمیت پاکستان اور چین کے ساتھ واقع بھارت کی سرحدوں کے قریبی علاقوں میں تعمیر کیے جانے والے 44 پلوں کے افتتاح کے موقع پر ورچوئل تقریب میں دیا۔راج ناتھ سنگھ نے اروناچل پردیش میں ʼنیکیپو ٹنل بھی لانچ کیا۔بھارتی وزیر دفاع نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ ʼآپ ہمارے شمالی اور مشرقی سرحدوں کے ساتھ پیدا ہونے والی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼپہلے پاکستان اور اب چین بھی، گویا کسی مشن کے تحت کوئی سرحدی تنازع پیدا کرنا چاہ رہے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ʼہمارے پاس ان ممالک کے ساتھ 7 ہزار کلو میٹر کی سرحد ہے، جہاں تناؤ برقرار ہے۔
پاکستان اور چین مشن کے تحت سرحدی تنازع پیدا کرنا چاہتے ہیں، بھارت
