اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) کورونا وائرس بے مثال چیلنج تھا لیکن پاکستان نے اب تک بحران پرموثر انداز میں قابو پایاہے۔ڈبلیو ایچ او اعدادوشمارسےپتہ چلتاہےپاکستان میں واقعات اوراموات کافی کم ہورہی ہیں، “ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ 19 کے واقعات اور اموات پاکستان میں کافی کم ہورہی ہیں۔ اس بات کا اعتراف پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آینڈرولا کمینہارا نے اپنےایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے ۔ سفیر نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ جیسے اقدامات سے وائرس کے پھیلائو کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے مشکل وقت کے دوران معیشت کی بحالی اور آبادی کے محروم طبقات کی مدد کے لئے کئی مثبت اقدام اٹھائے ہیں۔
پاکستان نے کورونا بحران پر موثر انداز میں قابو پایا، یورپی یونین
