پریانکا نے نک جونز کی خصوصی ویڈیو شیئر کردی

170

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جونز کی ایک خاص ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پرینکا چوپڑا نے نک جونز کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خصوصی ویڈیو ریلیز کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پریانکا نے ایک پیار بھرا پیغام بھی تحریر کیا جس میں انھوں نے نک جونز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اس پوسٹ کو پریانکا چوپڑا اور اس کے شوہر نک جونز کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

بھارتی اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں نک جونز کو پرفارمنس کرتے، اپنے گانے کی مشقیں کرتے اور فضا میں پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداحوں نے اپنے تبصروں کے ساتھ نک جونز کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ میں دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز یکم دسمبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں