پمز کے ڈی ای ڈی کیخلاف نرس کی شکایت پر ہراسگی کا مقدمہ درج

66

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر(ڈی ای ڈی) کے خلاف ہراسگی کا مقدمہ درج ہوگیا۔

پمز کے ڈی ای ڈی کے خلاف نرس کی شکایت پر تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈی ای ڈی نے چپڑاسی بھیج کر کمرے میں بلوایا اور گلے لگانے کی کوشش کی۔

متاثرہ نرس نے کہا کہ پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر کو بچانے کے لیے مجھے ہی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ڈی ای ڈی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نرس کے ساتھ اکیلے میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پمز انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی بے ضابطگیاں پکڑے جانے کے ڈر سے خاتون نے ڈرامہ رچایا۔

ڈی ای ڈی پمز نے یہ بھی کہا کہ خاتون کے ساتھ 12 افراد کی موجودگی میں ملاقات ہوئی، جس کے گواہان موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نرس کی جانب سے کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ ہمارے پاس کیمروں کی ریکارڈنگ ہے۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے اس حوالے سے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں