وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کو مدنظررکھتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جائے، پنجاب میں تاحال ڈینگی قابو میں ہے۔
انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈی سی حضرات انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیز کر دیں۔
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اسپتالوں میں انتظامات کے حوالے سے انسپیکشن کومزید سخت کرے، ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرکے ٹارگٹ آپریشنز کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے ڈیٹا کولیکشن پراسیس کو مزیدفعال بنائے۔